
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جس میں دھونی کو سر منڈوائے بھکشو کے روپ (monk robe) میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے تصویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھونی کی تصویر اسٹار اسپورٹس مہم کے لیے لی گئی ہے جس کے لیے دھونی نے بھکشو کا روپ اختیار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دھونی کے نئے روپ پر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔ صارفین دھونی کی کرکٹ کی تصاویر کو اس تصویر کے ساتھ ایڈیٹ کرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے کامیاب کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی سمیت متعدد ہیئر اسٹائلز کے سبب دھونی کو خاصی مقبولیت حاصل رہی تھی۔
Comments are closed.