
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے حوالے سے انسٹا گرام کی اسٹوری وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے پانی کی بوتل کی اسٹوری لگائی ہے جس میں سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
ویرات کوہلی نے شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا ہے کہ یہ (ایم ایس دھونی) تو ہر جگہ ہے حتیٰ کہ پانی کی بوتل پر بھی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ مشکل وقت میں سابق کپتان ایم ایس دھونی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے دوران دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف ایک شخص کا پیغام آیا، میں ایم ایس دھونی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں مجھے صرف انہوں نے پیغام بھیجا۔
Comments are closed.