بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز خط انتہائی حساس معاملہ ہے، عالمی سازش کا پتہ چلانے کیلئے خط کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

کل ہونے والی سماعت 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا، جبکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پر کل ہونے والی سماعت موخر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ نعیم الحسن نے خط کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.