what is the best gay hookup app my uber hookup hookup Cresskill New Jersey cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھمکی آمیز پیغامات آسٹریلوی کھلاڑیوں کیلئے نئی بات نہیں، ٹاڈ گرین برگ

چیف ایگزیکٹیو آسٹریلین پلیئرز ایسوسی ایشن ٹاڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ  آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے دھمکی آمیز پیغامات نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کو آگاہ کیا ہوا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان دورہ پاکستان سے متعلق مزید بات چیت جاری ہے۔

ٹاڈ گرین برگ نے کہا کہ دورہ پاکستان سے دنیا کو پیغام دینا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی دورے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان پہنچنے والی آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارتی سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا، بھارتی نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کیلئے بھارت کئی مرتبہ ایسی چالیں چل چُکا ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورۂ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئی تھیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں۔

دورۂ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی  دھمکیاں دی گئی تھیں، نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.