کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ شب منی ٹرک میں ہوئے دھماکے کی زخمی خاتون کے بھائی اسد اللّٰہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سول اسپتال میں کوئی دیکھنے والا نہیں، عملے کا رویہ درست نہیں۔
کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ شب منی ٹرک میں ہوئے دھماکے کی زخمی خاتون کے بھائی اسد اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول اسپتال میں داخل میری بہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کو مریض کی حالت کا بتانے کے لیے جاکر بلانا پڑتا ہے، اس رویے کی اسپتال انتظامیہ سے تحریری شکایت کی ہے۔
دھماکے کے ایک اور متاثرہ شخص حیدرعلی نے بتایا کہ انتظامیہ اور صوبائی سطح پر ہم سے کسی نے پوچھا تک نہیں ہے۔
Comments are closed.