پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی ہر حکومتی چال ناکام بنائیں گے۔
لاہور جیل روڈ آفس آمد کے موقع پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ 17جولائی ملک میں تبدیلی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کی ہر چال ناکام بنائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ن لیگ کی سیاست دفن ہو جائے گی، پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور ان کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔
Comments are closed.