دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔
واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی۔
اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
Comments are closed.