دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس کے باعث شہر قائد کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
پائپ لائنیں پھٹنے سے قریبی آبادی میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے۔
ایکسیئن کراچی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی پائپ لائنیں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پانی کی عدم فراہمی سے شاہ لطیف ٹاؤن، قائدآباد، کورنگی، لانڈھی اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.