بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دکی: گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل دکی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے مطابق دکی کے علاقے تکڑی میں ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دکی میں لیویز نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سےاے این پی کے….

اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.