چیئرمین اپٹما پنجاب حامد خان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دکانیں جلدی بند ہونے سے بجلی بچے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں 30 سے 40 فیصد سیل بڑھ جاتی ہے، لوگ رات ساڑھے 7 بجے کے بعد دکانوں کا رخ کرتے ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پالیسی بنائی جا رہی ہے جس سے 62 ارب اکٹھے کرنے کےلیے 3 ہزار ارب کا نقصان ہوگا۔
حامد خان نے مزید کہا کہ حکومت عید تک مارکیٹیں جلد بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔
چیئرمین آل پاکستان چین اسٹور ایسوسی ایشن رانا طارق نے کہا کہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں کمی آئے گی۔
رانا طارق نے مزید کہا کہ بازار جلد بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
Comments are closed.