وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دُنیائے کرکٹ میں شین وارن کی کمی محسوس کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان میں آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیگ اسپن کے فن کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے باؤلنگ کے ماہر کرکٹر شین وارن کے اچانک انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Comments are closed.