وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دو ہزار سے زائد ڈالرز خریدنے کے لیے اکاؤنٹ کی شرط لازمی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے 2 ہزار ڈالرز سے زائد کے لیے بینک اکاؤنٹ کی شرط عارضی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈالرز کی خریداری کو دستاویزی بنانے کے لیے چیک یا بینک اکاؤنٹ کی شرط ضروری ہے۔
اسی حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی خریداری کے لیے چیک یا اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی شرط عائد کی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 10 ہزار ڈالرز سے کم کر کے 5 ہزار ڈالرز کو موجودہ صورتِ حال دیکھ کر کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ڈالر کا آؤٹ فلو کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.