
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نومبر کیلئے ایل این جی کے گیارہ کارگوز کے انتظامات کیے تھے جن میں سے دو کمپنیوں کی طرف سے غیر رسمی طور پر دو ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔
جیو نیوز سے بات چیت میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ گنور اور ای این آئی نے نومبر میں دو ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق ابھی غیر رسمی طور پر بتایا ہے تاہم ہماری ان کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ایل این جی کا بحران تو پوری دنیا میں ہے جب وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو یہ دو ایل این جی کارگوز نہیں ملتے تو کیا کریں گے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کیلئے ایل این جی کے گیارہ کارگوز کا انتظام تھا دو کارگوز نہ ملے تو 9رہ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری بات چیت جاری ہے، گیس قلت کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔
Comments are closed.