امریکا کی ریاست کولوراڈو میں ڈیکسٹر نامی 7 سالہ کتا دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کتا ایک حادثے اپنی اگلی دو ٹانگوں کو گنوا بیٹھا تھا۔
تاہم نہ تو اس نے اور نہ اس کی مالکن کینٹی پاسک نے ہمت ہاری اور اسے اس کی پچھلی دو ٹانگوں پر انسانوں کی طرح چلنا سکھا دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جب ڈیکسٹر بہت چھوٹا پلّا تھا اس وقت اچانک گھر سے نکل کر باہر آ گیا اور ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اس کی ایک اگلی ٹانگ کاٹ دی گئی جبکہ دوسری ٹانگ شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال ہوگئی۔
بعدازاں اسے ایک وہیل چیئر پر چلنے کی تربیت دی گئی۔ کچھ عرصے بعد اس نے اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر انسانوں کی طرح تیز تیز چلنا شروع کردیا۔
اس کے بعد سے اب یہ بالکل انسانوں کی طرح نہ صرف چلتا ہے بلکہ سر بھی گھماتا ہے، ریاست کولوراڈو کے اورے نامی قصبے سمیت دنیا بھر میں لوگ اس کی اس ہمت پر اس سے بہت متاثر ہیں۔
Comments are closed.