مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہینِ عدالت کے مرتکب 2 وزراء کی حمایت کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ارکان ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اور خارجی مسائل میں گِھرا ہوا ہے۔
انمہوں نے کہاکہ دھونس سے اور ہراساں کرکے اداروں کو جُھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.