بال ہماری ظاہری شخصیت اور شناخت کا ایک اہم حصہ ہیں، تاہم مسلسل ہیئر اسٹائلنگ سے بال روکھے اور دو منہ کے ہوجاتے ہیں۔
دو منہ کے بالوں کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون کو درپیش ہے، عام طور پر آپ کے بالوں کے نچلے حصے میں ایک بال میں سے دوسرا بال نکل آتا ہے جسے ’دو منہ‘ کہا جاتا ہے۔
بالوں کے سروں میں خشکی اس کی ایک عام وجہ ہے لیکن دیگر وجوہات میں بالوں کو ہیئر ڈائی یا کلر کرنا، ہیرڈرائیر کا زیادہ استعمال، بالوں کو زبردستی کنگھی کرنا یا برش کرنا شامل ہیں۔
بدقسمتی سے دو منہ کے بالوں کا علاج نہیں ہے، لہٰذا جب آپ کے بال نچلے حصے سے خراب اور دو منہ کے ہوجائیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد طریقہ انہیں کاٹ دینا ہی ہے۔
تاہم چند احتیاطی تدابیر اور ٹوٹکوں کا استعمال کرکے آپ بالوں کو دو منہ کا ہونے سے روک سکتے یا کم کر سکتے ہیں۔
کسی اچھے اور ہربل پروڈکٹ کا ہیئر ماسک آپ کے بالوں کو نہ صرف نرم و ملائم رکھے گا بلکہ دو منہ کے بالوں سے بھی نجات دلائے گا۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، پانی کی کمی کی وجہ سے بال مرجھا جاتے ہیں۔
انڈے کے چھلکے بالوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں جبکہ آم کے چھلکے میں وٹامن ’کے‘ موجود ہوتا ہے جو بالوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بال گرنا بھی بند ہوجائیں گے جبکہ دو منہ کے بال بھی اپنی اصل حالت میں واپس آتے جائیں گے۔
انڈے کے چھلکے چھوٹے چھوٹے کرلیں اور پانی ڈال کر ابالنے کے لیے رکھ دیں، اس میں ایک چمچ اجوائن اور کڑی پتہ شامل کریں اور کچھ دیر ابلنے دیں۔ آم کے چھلکوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور انڈے کا مکسچر ابلنے کے بعد اس میں شامل کردیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد آم کا چھلکا بالوں پر رگڑیں اور 20 منٹ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔
1کھانے کا چمچ پیاز کا پانی نکال کر اس میں 1 چائے کا چمچ آرگن آئل اور چند قطرے وٹامن ای یا گلیسرین شامل کریں اور پیاز کی بو سے بچنے کے لئے اس میں روز میری آئل شامل کریں پھر اس آمیزے کو نہانے کے بعد بالوں پر لگائیں تو بال نرم ہوجائیں گے اور آہستہ آہستہ دو منہ بالوں کی شکایت ختم ہوجائے گی۔
1 گلاس پانی میں 15 – 20 کڑی پتہ ڈالیں اُبال آنے کے بعد اس میں 2 چمچ کوکونٹ کریم ڈال کر مکس کریں پھر اس میں 1 چمچ کالی مسور ڈال کر اُبال آنے کا انتظار کریں گے اور جب اُبال آجائے تو اس میں وٹامن ’ڈی‘ اور ’زنک‘ کے کیپسول ڈالیں گے اچھی طرح مکس کرکے بالوں پر کم از کم آدھا گھنٹہ لگائیں اور پھر دھولیں دو منہ کے بالوں سے نجات مل جائے گی۔
Comments are closed.