انڈونیشیا کے چڑیا گھر میں موجود دو مادہ شیروں نے مالک کو ہلاک کیا اور پنجرے سے فرار ہوگئے۔
انڈونیشیا کے مغربی صوبے پونٹیانک میں واقع جزیرے بورنیو میں مٹی کا تودہ گرنے سے چڑیا گھر کے پنجرے کھل گئے۔
پنجرے کھلنے کا فائدہ چڑیا گھر میں موجود دو مادہ شیروں نے اٹھایا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، انتظامی رکن کے روکنے پر دونوں نے مل کر حملہ کیا اور مالک کو ہلاک کردیا۔
چڑیا گھر کے ملازم کی ہلاکت کے بعد واقعے کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو ملی جنہوں نے شیروں کو تلاش کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔
حکام نے بندوق کے ذریعے شیروں کو نیند کا انجکشن دینے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی کیونکہ ایک شیرنی تو بے ہوش ہوگئی تھی جبکہ دوسری پر دوا کا اثر نہ ہوسکا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد شیر کو مارنے کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر شہریوں کی حفاظت بھی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.