ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس سینگ نامی خواتین کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کیا۔
کرسٹن ہریلا نے اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے۔
کرسٹن چھ ماہ سے کم وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کرکے نرمل کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔
نیپال کے پانچ شیرپا نے بھی دونوں خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ بطور ٹیم پاکستان میں ماؤنٹینئرنگ سیزن کی پہلی بڑی سمٹ مکمل کی۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پر موجود ہیں۔
Comments are closed.