مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ حملوں اور بمباری کے دو روز بعد اسرائیل کا بڑا فوجی آپریشن ختم ہوگیا۔
جنین میں ہرطرف تباہی کے مناظر ہیں، تباہ عمارتیں اور گاڑیاں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کی روداد سنارہی ہیں۔
اسرائیل نے بمباری کی اور ڈرون حملے کیے، بلڈوزر سے مکانات گرا کر تباہی پھیلا دی، جس کے نتیجے میں 3 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جبکہ مساجد کے دروازوں پر ملبہ ڈال دیا گیا۔
جنین کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، حملوں میں 12 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن پر اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسرائیل جنین میں فلسطینی شہریوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرے۔
Comments are closed.