امریکا پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اختتام پذیر ہوگئے، امریکی اور پاکستانی حکام نے 6 مارچ کو انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ شروع کیے تھے۔
امریکی سفارتخانے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دو روزہ اجلاس کی صدارت امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر نے کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ نے کی۔
ڈائیلاگ نے پاکستان اور خطے میں انسداد دہشتگردی کے منظرنامے پر بات کا موقع دیا۔
ان شعبوں پر توجہ رہی جہاں امریکا اور پاکستان علاقائی اور عالمی خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
پاک امریکا ڈائیلاگ میں تعاون بہتر بنانے کیلئے بہتر رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا، انتہاپسندی کی روک تھام اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بہتر تعاون پر اتفاق ہوا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ امریکا اور پاکستان کے گہرے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔
Comments are closed.