پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

دو دوستوں نے مختصر وقت میں 48 ریاست گھوم کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اگر کسی کو اچھا دوست مل جائے تو اسے زندگی مل جاتی ہے اور پھر دوست بھی ایسا جس کا شوق و مشغلہ آپ جیسا ہی ہو تو زندگی بھرپور گزرتی ہے۔

ایسے ہی زندگی سے بھرپور اور ایک جیسی خواہشات کے مالک دو دوستوں نے صرف 38 گھنٹوں اور 13 منٹ میں 48 ریاست گھوم کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے دو پائلٹ دوست جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے رواں سال 17 سے 19 مئی کے دوران 48 متصل ریاستوں کا طیارے سے تیز ترین سفر کرکے یہ شاندار عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے 4 وجوہات کی بناء پر یہ ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلی وجہ ان کی اپنی ذاتی خواہش تھی کہ وہ ایک ہی سفر کے دوران تمام 448 ریاستوں کا سفر کریں اور اپنی زندگی کی ایک خوبصورت یاد بنا سکیں۔ دوسرا یہ کہ دنیا کو بتا سکیں کہ ایک چھوٹے طیارے میں بھی دنیا کا سفر کیا جاسکتا ہے، تیسرا یہ کہ لوگوں کو دنیا دیکھنے کی ترغیب دے سکیں اور چوتھا یہ کہ سیاحت کو فروغ دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے انہیں ہر ایک ریاست میں لینڈ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ ٹیک آف کرنا پڑا اور ریاست نیبراسکا سے آئیووا اور اوہائیو سے ویسٹ ورجینیا کے درمیان 4 منٹ کا سب سے مختصر سفر طے کیا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.