انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔
آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اعلان کردہ ایس ڈی آر کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ممبر ملکوں کیلئے650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شروع ہوا ہے، جس کے تحت پاکستان کو بھی قرض دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پروگرام کی منظوری دی تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر کا قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ رقم آج پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.