جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا ایک دوسرے کیخلاف ریکارڈ کیسا ہے؟

اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کے لیے آخری جنگ ہوگی، اس سے قبل اسی فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا 28 مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ کچھ خاص بہتر نہیں۔

گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف اب تک 9 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 17 میچز ہرائے ہیں۔

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 232 اور کم ترین 89 ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم نے محنت بہت کی ہے، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، ہمیں نیدر لینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا گیا تھا جو انگلش ٹیم نے 67 رنز سے جیتا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.