بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دولہا کرین میں دلہن لینے پہنچ گیا

بھارتی میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شملہ کے مقام پر شدید برفباری میں ایک دولہا کرین کے ذریعے دلہن کو لینے پہنچ گیا۔

دولہا کو کرین میں شادی کے مقام تک پہنچتے دیکھا گیا تاہم یہ عمل دولہا کی خواہش کے بجائے حالات کے پیش نظر مجبوری میں کیا گیا ایک فیصلہ تھا، شدید برفباری میں راستے بند ہونے کے باعث دولہا کو اپنی بارات کرین میں لے جانا پڑی۔

یہ واقعہ شملہ کے ضلع ہماچل میں پیش آیا جہاں دولہا کو شدید برفباری کے باعث راستے بند ہو جانے کے بعد بارات لے جانے کے لیے گاڑیوں کے بجائے دو کرینوں کا انتخاب کرنا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.