پاکستانی تیراک جہاں آراء نے دولت مشترکہ گیمز 2022 میں ویمنز 100 میٹر فری اسٹائل میں نیا قومی ریکارڈ بنا لیا۔
ہیٹس میں جہاں آراء کی ٹائمنگ ایک منٹ 1.51 سیکنڈز رہی، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ 2.05 سیکنڈز کے ساتھ جہاں آراء کے پاس ہی تھا۔
کامن ویلتھ گیمز کے دوران خواتین 100 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آراء 55 میں سے 40ویں نمبر پر رہیں۔
دوسری جانب بسمہ خان ایک منٹ 2.59 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ 47ویں نمبر پر آئیں۔
ادھر مشال ایوب کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں ٹائمنگ ایک منٹ 22.12 سیکنڈز رہی وہ 28 سوئمرز میں سے 26ویں نمبر پر آئیں۔
Comments are closed.