وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہاؤس کے تمام کمرے بھر چکے ہیں۔
ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ کے مزید 300 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے زرداری مافیا نے لوٹی دولت کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 70 اہلکار پی پی کے لانگ مارچ میں ساتھ آئے تھے جبکہ 30 اہلکار ہر وقت سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور رہتے ہیں۔
Comments are closed.