بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کی زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

ڈبلن میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 152رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ملٹن شمبا کے 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے کسی بھی  موقع پر زمبابوے ٹیم کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ 

ہوم ٹیم نے 153 رنز کا ہدف 9 گیندوں پہلے ہی تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے کیون او برائن نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ سیریز کا تیسرا میچ یکم سمتبر کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.