سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں سے متصل پنجاب کے اضلاع میں پولیو منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔
خضر افضال نے اپنی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کو آگاہ کیا کہ پاکستان بھر سے 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ 183 ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں البتہ پنجاب ابھی تک پولیو کیسز سے پاک ہے لیکن آبادی کی نقل و حمل سے پنجاب میں بھی پولیو وائرس واپس آنے کا خدشہ ہے۔
سربراہ پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے ہدایت جاری کی کہ جن اضلاع میں مہم کا معیار غیر تسلی بخش ہے وہاں مائیکرو پلان کو چیک کیا جائے، ویکسین سے محروم بچوں کو مخصوص سائٹس پر کور کیا جائے، حفاظتی ٹیکوں کی سائٹس پر کوریج کو یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور اوکاڑہ ویکسین کے استعمال سے متعلق رپورٹ فوری ارسال کریں، لاپروائی برتنے والے افسران اور ورکرز کے خلاف ایکش لیا جائے گا۔
خضر افضال نے یہ بھی بتایا کہ پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Comments are closed.