پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے، اُس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپ کو دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی اور بدامنی میں دھکیل دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ نے اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
Comments are closed.