پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان نے 103 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے حاسینی پریرا 35 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ نیلاشکی ڈی سلوا 21 اور ہرشیتھا ماداوی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے، انعم امین، فاطمہ ثناء، ندا ڈار، ایمن انور اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان ویمنز کی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئیں۔ گل فیروزہ تین، منیبہ علی 17 اور ارم جاوید 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔
اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور عائشہ نسیم نے 70 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستان نے ہدف 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل ہوگئی۔
Comments are closed.