ford escort zx2 sr ecu hookup is there a real hookup app funny will send nudes in 20 minutes no hookups farm girl hookup gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان بڑا اسکور بنانے میں ناکام، ویسٹ انڈیز کو 173 کا ہدف

پاکستان ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی جہاں اس نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹنگ کا جلوہ دکھانے میں ناکام رہے اور 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ 

محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی کے بالترتیب 38، 32 اور 31 رنز نے ٹیم کو مشکلات میں سہارا دیا۔

اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو 172 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عقیل حسین بہترین بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیے لیکن ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 

دوسرے کامیاب بولر اوڈین اسمتھ تھے جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اوشین تھامس، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن واش نے ایک ایک وکٹ لی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: 

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم:

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔ 

ویسٹ انڈیز ٹیم:

ویسٹ انڈیز ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے جہاں اس نے بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیون تھومس کی جگہ ہیڈن واش جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم میں کپتان نکولس پوران، برینڈن کنگ، شائے ہوپ، شمارا بروکس، رومین پاول، اوڈین اسمتھ، ڈومینک ڈراکیس، ہیڈن واش جونیئر، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ، اوشین تھومس شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.