جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں، کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کیریز پر موجود ہیں۔
کالی آندھی کو جیت کے لیے مزید 280 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے 9 وکٹیں چاہئیں۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمران بٹ 37، کپتان بابر اعظم 33، عابد علی 29 اور اظہر علی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکیٹں حاصل کیں جبکہ کائل میئرز اور کریگ بریتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
Comments are closed.