بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے ہیرو عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے تھے، دوسرے دن کے کھیل میں میزبان ٹیم نے 63 رنز کا اضافہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فواد عالم اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر گال ہی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.