پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں لے اڑے اور ویسٹ انڈیز کو 150 پر ڈھیر کردیا۔
قومی ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کے ساتھ ہی بارش سے متاثرہ اس میچ میں کے نتیجے کی امیدیں بھی روشن ہوگئیں۔
فواد عالم کی شاندار سنچری کے بعد قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 302 کا رنز پر اننگز ڈکلیئر کی، جس کے بعد کپتان نے بولنگ کو آزمانے کا موقع دیا۔
شاہین آفریدی اپنے کپتان کی امیدوں پر نہ صرف پورا اترے بلکہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ پرفارمنس دے ڈالی۔
فاسٹ بولر نے صرف 51 رنز کے عوض 6 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا کر ہوم ٹیم کی کمر توڑ دی۔
ان کا ساتھ محمد عباس نے 3 اہم وکٹیں لے کر دیا، جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کروما بومر 37، جرمین بلیک ووڈ 33 اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز کا مقابلہ کرسکے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
Comments are closed.