دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر فاطمہ ثنا نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز 39 اور نجیہہ علوی نے 32 رنز بنائے۔
میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کی بولر سوفی ڈیوائن نے 3، مولی پین فولڈ اور فران جوناس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز سے جیتا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پیر کو شیڈول ہے۔
Comments are closed.