بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کھیل کے آغاز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرگئی، کیوی کرکٹر فن ایلن 1 رن بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم گلین فلپس، مائیکل برائسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساودی اور لوکی فرگیوسن شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں ہینری شپلےکی جگہ اش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، شروع میں پچ پر نمی ہےجس سے فائدہ اٹھانےکی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اسامہ میر کو موقع دیا انکی کارکردگی سےمطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ نیوی لینڈ کی ٹیم دوسرا ون ڈے  سابق کرکٹر بروس مرے کے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہی ہے۔

سابق کرکٹر بروس مرے گزشتہ روز 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 6 وکٹ سے جیتا تھا جبکہ آخری میچ جمعہ کو کراچی میں ہی شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.