سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
سردار دوست محمد مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔
اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سردار دوست محمد مزاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، مگر میں آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔
سردار دوست محمد مزاری پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔
دوست محمد مزاری کو لاہور کے نجی اسپتال سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ان کے کزن شباب مزاری نے کہا تھا کہ دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیرِاعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔
خیال رہے کہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ پنجاب اسمبلی ہیں۔
Comments are closed.