تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ سندھ کے دورے کے دوران اندازہ ہوا کہ سندھ تقریباً ڈوبا ہوا ہے۔
دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا کہ سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ فضائی دورے کرنے کا وقت نہیں، قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
سعد رضوی نے کہا کہ متاثرین کو خیموں، خوراک اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.