جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دورۂ آسٹریلیا پر موجود خرم شہزاد کو فٹنس مسائل کا سامنا

دورۂ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔

پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت کی تھی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.