جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس کوئی ڈاکٹر نہیں

دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پاس اس وقت کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کے 17 افراد میں ڈاکٹر سہیل سلیم کا نام ہے لیکن وہ ویزے کے مسائل کے سبب 14 دسمبر کو پرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے ہمراہ اس وقت کلف ڈکن فزیو تھراپسٹ اور مساجر ملنگ موجود ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والی انڈر 19 ٹیم کے منیجر ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد پاسپورٹ کی تجدید نا ہونے پر بطور منیجر ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.