حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 9 مارچ کے دورہ کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان اور پیر پگارا کی ملاقات سے متعلق پیغام فنکشنل لیگ کی قیادت کو بھجوادیا ہے۔
وزیراعظم کی ملاقات کی خواہش پر فنکشنل لیگ کی طرف تاحال کوئی جوابی پیغام ارسال نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل دورہ کراچی میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.