بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت دورہ چین کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اجلاس کے دوران سی پیک، اسپیشل اکنامک زونز، سرمایہ کاری، تجارت میں تعاون اور جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر،  مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت فرخ حبیب، مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف، معاون خصوصی شہباز گل اور خالد منصور شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.