اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروف

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کیوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اہم پلیئرز انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)  میں مصروف ہیں، نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم پاکستان آئے گی۔

ٹام لیتھم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے، چیڈ بووس، مارک چیپمن، ڈین کلیوور، میٹ ہینری، بن لیسٹر کیوی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایڈم ملنے، کول مک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نشم اور رچن روندرا، ہینری شیپلے، ایش سودھی، بلیئر ٹکنئر اور ول ینگ بھی کیوی ٹیم میں شامل ہیں۔

کیوی ٹیم لاہور میں 14، 15 اور 17 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

ون ڈے میچز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فن ایلن، ڈیوان کونوے، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، گلین فلپس آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.