آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم پوری اسٹرینتھ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آسٹریلیا کی ٹیم فل اسٹرینتھ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تھوڑا کام ہونا ہے، ہمیں بہت اچھی معلومات مل چکی ہیں۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ دورے سے پہلے سیکیورٹی اور بائیو سیکیورٹی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ کھلاڑیوں کو مزید معاملات درکار ہیں لیکن سب بہت پُرجوش اور پُرسکون ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی دورے پر نہیں جاتا تو ٹھیک ہے، ہم انہیں یقینی طور پر بیک کریں گے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمارے پاس ایشیز کھیلنے والوں میں 15 بہترین کھلاڑی ہوں گے، مجھے اندازہ نہیں کہ پاکستان میں وکٹیں کیسی ہوں گی۔
خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کل اپنے اجلاس میں دورہ پاکستان کی منظوری دی جائے گی۔
Comments are closed.