جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دورہ نیوزی کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس، ٹیم کا اعلان 3 دن میں متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں محمد نواز یا شاداب خان میں سے کسی ایک کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں صاحبزادہ فرحان کا نام بھی زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس محمد حفیظ نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ شروع ہوگئی ہے، لڑکوں کو کرکٹ کھیلنے دیں۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز تک متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.