امریکی صدر جو بائیڈن اس مہینے جرمنی میں منعقد ہونے والی جی 7 سَمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ نیٹو سَمٹ میں بھی شرکت کے لیے اسپین جائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب اور اسرائیل کے لیے اپنا مجوزہ دورہ ملتوی کیا تھا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 جون کو جرمنی میں منعقدہ جی 7 ممالک کی سربراہی کانفرنس میں صدر بائیڈن شریک ہوں گے۔
اس کانفرنس میں عالمی رہنما یوکرین جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے غذائی اور توانائی بحران پر بات چیت کریں گے۔
28 جون کو میڈرڈ میں نیٹو کی سمٹ ہوگی، اس کانفرنس میں اتحادی ممالک اگلے 10 برس کے دوران نیٹو میں ممکنہ تبدیلیوں کا جائزہ لیں گے۔
Comments are closed.