دورہ بنگلادیش کے لیے قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔
قذافی اسٹیڈیم میں دس روزہ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ کی۔
کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی ڈرلز کیں جس کے بعد نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔
نوجوان کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش سے قبل کیمپ میں ایک تین روزہ اور دو ون ڈے میچز بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔
کیمپ کے بعد حتمی قومی انڈر-19 کے 17 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر مشتمل اسکواڈ 11 اپریل کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگا۔
Comments are closed.