پاکستانی کرکٹرز نے قومی ٹیم کو دورہ بنگلادیش میں چا، پانچ کھلاڑیوں کو آرام دینے اور نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، فاسٹ بولر محمد عرفان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
کامران اکمل نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف چار، پانچ کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے تھا، بابراعظم، محمدرضوان، حسن علی، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی کو نہ کھلاتے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو ساتھ لے کر گئے ہیں مکمل میچ انہیں کھلاتے، اگر کرکٹ کو اوپر لےجانا ہے تو نئے کھلاڑیوں کو کھلائیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کی خبر پر کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آئی سی سی کا کوئی ایونٹ اتنے عرصے بعد پاکستان میں ہوگا۔
محمد عرفان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان ٹیم کے پاس بینچ اسٹرنتھ کو آزمانے کا اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ٹی20 کرکٹ پر ہے، جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاؤں گا، چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے، فینزخوش ہوں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا پچز اچھی نہیں ہوتیں، پازیٹو کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں، پہلے میچ کی طرح مشکلات پیش آسکتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑا کارنامہ بھارت کو ہرانا تھا۔
Comments are closed.