بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ پاکستان کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ

دورۂ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی میلبرن میں بورڈ میٹنگ جاری ہے جس میں دورے کی منظوری اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں رد و بدل ہر بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز اب کراچی کے بجائے راولپنڈی سے ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.