farm girl hookup california hookup bar asian girls whisper hookup knoxville hookups best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ پاکستان سےمتعلق کچھ کھلاڑیوں میں بے چینی ہے، آسٹریلوی کپتان

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا دورۂ پاکستان سے متعلق کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنےسے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے، بعض کھلاڑی دورے پر ماہرین کی رائے پر مطمئن ہوجائیں گے، بعض کچھ زیادہ جاننا چاہیں گے ۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے دورۂ پاکستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کے دورے سے قبل تمام معاملات پر بات ہوتی ہے، بات چیت میں جب درست جواب ملتے ہیں تو آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹم پین کاکہنا ہے کہ بات چیت کے بعد بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں، سیکیورٹی معاملے میں ہر کوئی انفرادی طور پر فیصلہ کرتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان کاکہنا تھا کہ 2017 ء میں ورلڈ11 کے ساتھ دورۂ پاکستان میں جو سیکیورٹی ملی اتنی زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے اوپر ہیلی کاپٹرز ہوتے تھے، ارد گرد 5 کلومیٹرز تک سڑکیں بند کر دی جاتی تھیں، ہر کلو میٹر پر چیک پوائنٹس بنائے گئے تھے سب کچھ غیر معمولی تھا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، اگلے سال آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے، دونوں ملکوں میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں، انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیانک ہوکلے نے بھی دورۂ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

ٹم پین نے مزید بتایا کہ دورۂ پاکستان سے متعلق ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے،کھلاڑیوں کو آرام دہ محسوس کرنے کے لیے سیکیورٹی کو دیکھنا ہے، ہم کھیل کی ترقی کا حصہ اور پاکستان جیسے ملک میں کھیلنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ابھی ہم نے ایشیز سیریز کھیلنی ہے پھر دیکھیں گے کہ کیا معاملات ہوتے ہیں،اگر ہم پاکستان جاتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.